سمجھوتے کا اطلاق سیاسی ارادے اور متعلقہ فریقین کے صبر پر منحصر ہ

ایران کے ساتھ تعاون ہمارے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور یہ سمجھوتہ ایران اور مغرب کے درمیان تعاون میں مزید وسعت کا امکان پیش کر سکنے کی حد تک صلاحیت کا حامل ہے۔ فیڈریکا موغرینی

306186
سمجھوتے کا اطلاق سیاسی ارادے اور متعلقہ فریقین کے صبر پر منحصر ہ

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی ہائی کمیشنر فیڈریکا موغرینی سعودی عرب کے بعد ایران کے دورے پر گئیں اور تہران میں ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کی۔
مذاکرات کے بارے میں اپنے بیان میں جواد ظریف نے کہا کہ ہم نے ایران اور یورپی یونین کے درمیان توانائی، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور انسانی حقوق جیسے مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ متعدد شعبوں میں مذاکرات کے آغاز کے لئے ہم یورپی یونین کے ساتھ اتفاق کرتے ہیں۔
موغرینی نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری سمجھوتے کا اطلاق سیاسی ارادے اور متعلقہ فریقین کے صبر پر منحصر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ تعاون ہمارے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور یہ سمجھوتہ ایران اور مغرب کے درمیان تعاون میں مزید وسعت کا امکان پیش کر سکنے کی حد تک صلاحیت کا حامل ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں