شام میں سرکاری دستوں کے حملے کے نتیجے میں 44 افراد ہلاک

شام میں اسد فورسز کی جانب سے مخالفین کے ٹھکانوں پر کیے جانے والے حملوں کے دوران 6 بچوں سمیت 44 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ شام میں انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شامی دستوں نے فضا بیرل بم گرا نے کے ساتھ ساتھ توپوں سے گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

384766
شام میں سرکاری دستوں کے حملے کے نتیجے میں 44 افراد ہلاک

شام میں سرکاری دستوں کے حملے کے نتیجے میں 44 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
شام میں اسد فورسز کی جانب سے مخالفین کے ٹھکانوں پر کیے جانے والے حملوں کے دوران 6 بچوں سمیت 44 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
شام میں انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شامی دستوں نے فضا بیرل بم گرا نے کے ساتھ ساتھ توپوں سے گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
دریں اثنا شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ثنا کے مطابق حفاظتی قوتوں کی جانب سے کی جانے والی کاروائی کے دوران بڑی تعداد میں گروپوں کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔
مخالفین نے درعا شہر پر قبضہ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر حملوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
مخالفین اس وقت درعا کے ستر فیصد حصے پر قبضہ کررکھا ہے۔
شام میں حلب کے علاقے میں بھی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ حلب میں اسد فورسز کے گیارہ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
اسد فورسز نے پالمیرا پر قبضہ کرنے کے لیے داعش کے خلاف اپنے حملے شروع کردیے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں