نائیجیریا میں عید کے تقریبات کے دوران دھماکے، 13 افراد جاں بحق

نائیجیریا میں مختلف مقامات پر عید کے تقریبات کے دوران بم دھماکوں میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

382542
نائیجیریا میں عید کے تقریبات کے دوران  دھماکے، 13 افراد جاں بحق

نائیجیریا میں مختلف مقامات پر عید کے تقریبات کے دوران بم دھماکوں میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
نائیجیریا کے شہر دماتورو میں نماز عید کے دوران یکے بعد دیگر کئی بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک دوسری مسجد کے قریب ایک دھماکہ ہوا جس میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ ان دھماکوں کی ذمہ داری فی الحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے لیکن نائیجیریا میں گزشتہ کئی برسوں سے بوکو حرام کی دہشت گرد کاروائیاں جاری ہیں ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں