اتحادی قوتوں کے عراق و شام پر حملے

امریکی زیر قیادت عالمی قوتوں نے شام اور عراق میں موجود داعش کے ٹھکانوں پر حملے کرتے ہوئے اس کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے

345339
اتحادی قوتوں کے عراق و شام پر حملے

امریکی زیر قیادت عالمی قوتوں نے شام اور عراق میں موجود داعش کے ٹھکانوں پر حملے کیے ۔
شام میں کیے جانے والے حملوں میں حاسکہ نامی شہر کو نشانہ بنایا گیا جہاں داعش کے دو ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔
بعد ازاں اتحادی قوتوں نے حلب شہر میں داعش کی ایک بکتر بند گاڑی کو بھی دھماکے سے اڑا دیا ۔
دیر ازور کے قریب بھی فضائی حملوں میں داعش کے دو گوداموں کو تباہ کر دیا گیا ۔
عراق میں کیے جانے والے حملوں مین رمادی میں داعش کے چار کارخانوں کو تباہ کر دیا گیا جہاں دھماکہ خیز مواد تیار کیا جاتا تھا ۔
عراق کے دوسرے علاقوں حبانیہ، حادثہ،مخمور ،موصل، سنجار اور تل آفر پر بھی اتحادی قوتوں نے بمباری کی ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں