اسرائیل یہودیوں کی قومی اسٹیٹ: آئینی بل اسمبلی مِں پیش کر دیا گی

عربوں کے حیثیت سے ہم ان قوانین کے نفاذ کے راستے میں رکاوٹ بنیں گے کہ جو یہودیوں کو ہر چیز پر دعوے کا حق اور ہم عربوں کو ایک اقلیت کی شکل دیتے ہیں: اسامہ السعدی

379760
اسرائیل یہودیوں کی قومی اسٹیٹ: آئینی بل اسمبلی مِں پیش کر دیا گی

اسرائیل میں ملک کو "یہودیوں کی قومی اسٹیٹ" کے طور پر متعارف کروانے والے آئینی بل کو وزارت آئینی امور کے کمیشن کی منظوری کے بعد "کنسٹ" یعنی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔
اسرائیلی ریڈیو کی خبر کے مطابق لیکوڈ پارٹی کے اسمبلی ممبر بینی بیگن کے تیار کردہ آئینی بل میں اسرائیل کی یہودی شناخت پر زور دیتے ہوئے اس کے آزادی، انصاف اور امن کی بنیادوں پر قائم جمہوری ملک ہونے کا دفاع کیا گیا ہے۔
آئینی بل کے بارے میں بات کرتے ہوئے عرب اسمبلی ممبر اسامہ السعدی نے کہا ہے کہ " عربوں کے خلاف ہر طرح کے نسلی قانون کو منظور کرنے والی دائیں بازو کی حکومت کی موجودگی میں ملک کی یہودی شناخت پر زور دینے والے ایک ایسے بل کی کمیشن کی طرف سے منظوری کوئی عجیب بات نہیں ہے"۔
سعدی نے کہا ہے کہ" عربوں کے حیثیت سے ہم ان قوانین کے نفاذ کے راستے میں رکاوٹ بنیں گے کہ جو یہودیوں کو ہر چیز پر دعوے کا حق اور ہم عربوں کو ایک اقلیت کی شکل دیتے ہیں"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں