عالمی بینک کی طرف سے عراق کو 350 ملین ڈالرکی امداد

مذکورہ امداد ہسپتالوں ، واٹر سپلائی نیٹ ورک اور راستوں کی تعمیر و مرمت کے لئے استعمال کی جائے گی

379525
عالمی بینک کی طرف سے عراق کو 350 ملین ڈالرکی امداد

عالمی بینک کی طرف سے عراق کو 350 ملین ڈالرکی امداد۔۔۔
عالمی بینک، زیر کنٹرول علاقوں کی ترقی کے لئے عراق کو 350 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔
بینک نے اس سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنگ میں تباہ ہونے والے ملکی انفراسٹرکچر کی تجدید اور تقویت کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔
مذکورہ امداد ہسپتالوں ، واٹر سپلائی نیٹ ورک اور راستوں کی تعمیر و مرمت کے لئے استعمال کی جائے گی۔
350 ملین ڈالر کی امداد کے ساتھ 5 سال کے اندر صلاح الدین اور دیالہ میں 7 مختلف علاقوں کے انفراسٹرکچر کی تعمیر و مرمت کا پروگرام بنایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ عراقی حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی اور دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد کی وجہ سے سال 2015 کے بجٹ میں 20 فیصد کے خسارے کی توقع کا اعلان کیا تھا۔
عراق کو درپیش اقتصادی اور سکیورٹی بحران کا سب سے بڑا سبب کرپشن بتایا جا رہا ہے اور گذشتہ سال کی عالمی کرپشن رپورٹ میں عراق کا نمبر 5 واں ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں