عراق میں داعش کے 36 دہشت گرد ہلاک

عراق کے شہر صلاح الدین اور انبار میں داعش اور حفاظتی قوتوں کے درمیان جھڑپوں میں داعش کے 36 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔

325363
عراق  میں  داعش کے 36 دہشت گرد ہلاک


عراق کے شہر صلاح الدین اور انبار میں داعش اور حفاظتی قوتوں کے درمیان جھڑپوں میں داعش کے 36 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔
عراقی افواج اور مخلوط قوتوں نے رامادی کے مشرقی علاقے حسابے میں داعش کے حملوں کو پسپا کر دیا ہے جبکہ تکریت اور بے جی کے جوار میں کاروائیوں کے دوران 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔دریں اثناء بغداد کے شمالی علاقے میں شعیہ ملیشیاؤں کی تنظیم حشدوشابی کے ایک لیڈر المشہدانی پر حملے کے دروان مشہدانی اور ان کا محافظ ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ بغداد کے مختلف علاقوں میں بم اور مسلح حملوں کے دوران 6 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں ۔ دریں اثناء عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے مسلح افواج کے سربراہ زیباری کو ریٹارمنٹ دے دی ہے تاہم ان کو ریٹائر کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں