یمن میں جھڑپیں، 20 حوثی باغی ہلاک

یمن کے مختلف علاقوں میں صدر عبد ربہ منصور ہادی کے حامیوں کے ساتھ جھڑپوں میں بیس حوثی باغی ہلاک ہوگئے ۔

324086
یمن میں جھڑپیں، 20 حوثی باغی ہلاک

یمن کے مختلف علاقوں میں صدر عبد ربہ منصور ہادی کے حامیوں کے ساتھ جھڑپوں میں بیس حوثی باغی ہلاک ہوگئے ۔
وسطی صوبے البیضاء میں صدر منصور ہادی کےحمائتی مزاحمتی محاذ اور حوثی باغیوں کے درمیان خونریز جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں چھ حوثی باغی مارے گئے ہیں۔ یمن کی مغربی گورنری ریما میں مزاحمتی محاذ اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی میں ایک حوثی لیڈر ہلاک ہوگیا ہے۔ عدن میں بھی عوامی مزاحمتی کمیٹیوں کے جنگجوؤں اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں ۔اس جھڑپ سے قبل حوثی باغیوں نے عدن میں آئل ریفائنری پر میزائل فائر کیے تھے جس سے تیل کے ٹینکوں کو آگ لگ گئی اور اس کے شعلے دور دور سے نظر آرہے تھے ۔ دریں اثناء عدن کے نائب گورنر نایف البکری نے جنگ زدہ شہر کو بچانے کے لیے عالمی برادری سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں