تیونس کے دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والے برطانوی شہری تھے

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک شد گان کی شناخت کے کام میں تیونس کے سخت قوانین اور بیو روکریسی کی وجہ سے طوالت آرہی ہے

324041
تیونس کے دہشت گرد حملے میں  ہلاک ہونے والے برطانوی شہری تھے

تیونس میں ہوٹل پر کیے گئے دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والوں کی اکثریت انگریزوں کی تھی۔
اطلاع کے مطابق اس سفاکانہ حملے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے وا لے 39 افراد میں سے کم از کم 30 برطانوی شہری ہیں۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک شد گان کی شناخت کے کام میں تیونس کے سخت قوانین اور
بیو روکریسی کی وجہ سے طوالت آرہی ہے۔
دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں میں جرمن، بیلجین اور آئرش شہری بھی شامل ہیں۔
برطانوی دفتر ِ خارجہ نے اس قبل مذکورہ حملے میں کم از کم 15 برطانوی شہریوں کے ہلاک ہونے کا اعلان کیا تھا۔
خیال رہے کہ تیونس کا یہ واقع سن 2005 میں لندن کی میٹرو اور بس پر حملوں کے بعد برطانوی عوام کے خلاف سنگین ترین حملہ ہے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں