مصر: خود کش بم حملے میں ہلاک

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اٹارنی جنرل ہاشم برکات کے کانوائے پر خود کش بم حملے میں اٹارنی جنرل ہلاک ہو گئے

325028
مصر: خود کش بم حملے میں ہلاک

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اٹارنی جنرل ہاشم برکات کے کانوائے پر خود کش بم حملے میں اٹارنی جنرل ہلاک ہو گئے ہیں۔
حملے میں کانوائے کے کثیر تعداد افراد زخمی بھی ہوئی ہیں اور اطراف کی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔
بم کے ماہرین کے مطابق حملہ یا تو بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ کیا گیا یا پھر پہلے سے کسی گاڑی کے نیچے نصب بم کو ریموٹ کنٹرول کے ساتھ اڑایا گیاہے۔
یہ حملہ مصر میں سال 2013 میں وزیر داخلہ پر کئے گئے بم حملے کے بعد کسی اعلیٰ سطحی شخصیت پر کیا جانے والا پہلا حملہ ہے۔
واضح رہے کہ مصر میں دہشت گرد تنظیم داعش سے منسلک ایک تنظیم نے گذشتہ ماہ اس ملک کے عدالتی حکام پر حملوں کی اپیل کی تھی اور سینا جزیرہ نما کے شمالی شہر الایریش میں تین ججوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں