یمن میں س مخلوط قوتوں کے جنگی طیاروں کی بمباری

یمن میں سعودی عرب کی زیر قیادت مخلوط قوتوں کے جنگی طیاروں کی بمباری سے پانچ اور حوثیوں کے عدن پر حملے سے چار شہری ہلاک ہو گئے ہیں ۔

320198
یمن میں س مخلوط قوتوں کے جنگی طیاروں کی بمباری

یمن میں سعودی عرب کی زیر قیادت مخلوط قوتوں کے جنگی طیاروں کی بمباری سے پانچ اور حوثیوں کے عدن پر حملے سے چار شہری ہلاک ہو گئے ہیں ۔
اقوام متحدہ کی ہنگامی حالات کی کارڈینیٹرسٹیفن اوبرائن نے یمن میں معصوم شہریوں پر حملوں کی مذمت کی ہے ۔ انھوں نے سلامتی کونسل کو یمن کی صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں برسر پیکار طرفین انسانی زندگی کو بالکل اہمیت نہیں دیتے ہیں ۔ وہ ہسپتالوں، اسکولوں، توانائی کے اسٹیشنوں ،آبی وسائل اور بنیادی ڈھانچوں کو تباہ کر رہے ہیں ۔ سلامتی کونسل کیطرف سے جاری ایک اعلامئیے میں یمن میں انسانی فائر بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یمن میں فاقہ کشی عروج پر ہے لہذا خوراک سے لدے ہوئے جہازوں کو بندرگاہ پر آنے کی اجازت دی جائے ۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے یمن کی بندرگاہوں کو اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں