عراق میں دہشت گرد کاروائیاں

دارالحکومت بغداد سمیت کئی عراقی شہروں میں مختلف حملوں میں درجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے

320223
عراق میں دہشت گرد کاروائیاں

امریکی قیادت کے بین الاقوامی اتحاد سے تعلق رکھنے والے طیاروں نے عراق کے شہروں فلوجہ اور موصل میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف کاروائی کی ہے۔
ان کاروائیوں کے دوران فلوجہ میں 31 جبکہ موصل سے منسلک نجمے گاوں میں داعش کے سات عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
ادھر دارالحکومت بغداد بھی حملے سے لرز اٹھا۔
الا شباب بازار کے جوار میں سڑک کنارے ترک کردہ بم لادی گاڑی کے پھٹنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔
اطلاع کے مطابق دارالحکومت کے جنوب میں واقع الا بیہ صنعتی علاقے اور الا میدائن تحصیل میں بم حملے میں تین افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں