کویت کی مسجد میں خود کش حملہ، 24 افراد ہلاک متعدد زخمی

کویت کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

321330
کویت کی مسجد میں  خود کش حملہ، 24 افراد ہلاک  متعدد زخمی

کویت کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
کویت کے ضلع سوابر کی امام الصادق مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی کہ اس دوران خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔
ریسکیوٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ۔ اسپتال انتطامیہ کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔فوری طورپر دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم خیال ظاہرکیا جارہا ہے کہ یہ دھماکا داعش نے کیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں