غزہ کی تعمیر نو کا سمجھوتہ طے پا گیا

ترکی کی اقتصادی و تعاون ایجنسی تیکا غزہ کی پٹی میں ساڑھے 12 ملین ڈالر مالیت کے 15 اپارٹمنٹ تعمیر کرے گی

318913
غزہ کی تعمیر نو کا سمجھوتہ طے پا گیا

اسرائیل کے حملوں کے بعد ایک تباہ حال شہر کا منظر پیش کرنے والے غزہ کی تعمیر نو کا سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔
فلسطین کی پبلک ورک اور سیٹلمنٹ کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ضروری تعمیراتی سامان کو گزارنے کے موضوع پر اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کی اقتصادی و تعاون ایجنسی تیکا غزہ کی پٹی میں ساڑھے 12 ملین ڈالر مالیت کے 15 اپارٹمنٹ تعمیر کرے گی ۔
واضح رہے کہ 7 جولائی 2014 کو اسرائیل نے غزہ پر حملوں کا آغاز کیا جو 51 دن تک جاری رہے اور ان حملوں میں 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
حملوں میں تقریباً 12 ہزار گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 160 عمارتوں اور گھروں کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں