شام میں داعش کیخلاف کردی قوتوں کی پیش قدمی جاری

شام کے شمالی علاقوں میں داعش کیخلاف کردی قوتوں کی پیش قدمی جاری ہے ۔

314657
شام  میں داعش کیخلاف کردی قوتوں کی پیش قدمی جاری


شام کے شمالی علاقوں میں داعش کیخلاف کردی قوتوں کی پیش قدمی جاری ہے ۔
کردی قوتوں نے داعش کے مرکز راکا شہر کے قریب ایک فوجی اڈے پر قبضہ کر لیا ہے ۔دریں اثناء داعش نے گزشتہ ماہ قبضے میں لیے جانے والےاور عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل تاریخی شہر پالمیرا میں دھماکہ خیز مادہ نصب کر تے ہوئے پالمیرا کو دھماکوں سے ہوا میں اڑا دینے کی دھمکی دی ہے ۔داعش شام کے شمالی علاقے میں پٹرول کی ترسیل کی اجازت نہیں دے رہا ہے ۔ انھوں نے حلب جانے والے پٹرول کے ایک ٹینکر کو چیک پوسٹ سے گزرنے کی اجازت نہیں دی ۔دریں اثناء متحدہ امریکہ کے عراق پر حملے کے دوران 2012 میں لیبیا کے بن غازی شہر میں امریکی قونصل خانےپر حملوں میں ملوث خیال کیے جانے والے داعش کے ایک رکن کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔پینٹاگون کے ترجمان نے کہا ہے کہ 2012 میں بن غازی میں امریکی قونصل خانے پر حملے میں امریکی سفیرسمیت تین اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ ان حملوںمیں ملوث تیونس کے ایک شہری علی عاونی ال حارضی کو موصل میں فضائی حملے کے دوران ہلاک کر دیا گیا ہے ۔ دریں اثناء شامی فوج کے ایک ہیلی کاپٹر کی طرف سے حلب میں مخالفین کے زیر کنٹرول سعد ال انصاری مسجد پر بیرل بم کے حملے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں