انتظامی فورسز کے مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں پر حملے

شام میں انتظامیہ کی فورسز نے حلب میں مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے

312203
انتظامی فورسز کے مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں پر حملے

شام میں انتظامیہ کی فورسز نے حلب میں مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ حملہ آکسیجن سلنڈر سے بنے ہوئے اور 'فیل ' کے نام سے پہچانے جانے والے راکٹوں سے سول رہائشی علاقوں بوستان القصر اور کیلس پر کئے گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اکثریت بچوں اور عورتوں کی ہے۔
حملے میں کثیر تعداد میں گھر مکمل یا جزوی طور پر منہدم ہوگئے ہیں ۔
واضح رہے کہ انتظامیہ کی فورسز حلب میں مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں پر ہر روز فضاء یا زمین سے حملے کر رہی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں