یمن کے فریقین سے ماہ رمضان میں لڑائی روک دینے کی اپیل

اقوامِ متحدہ کےسیکریٹری جنرل بان کی مون نے یمن میں سرکاری فوج اور حوثی باغیوں سے ماہ رمضان میں لڑائی روک دینے کی اپیل کی ہے ۔

310670
یمن کے فریقین سے ماہ رمضان میں  لڑائی روک دینے کی  اپیل

اقوامِ متحدہ کےسیکریٹری جنرل بان کی مون نے یمن میں سرکاری فوج اور حوثی باغیوں سے ماہ رمضان میں لڑائی روک دینے کی اپیل کی ہے ۔
اقوامِ متحدہ کےسیکریٹری جنرل بان کی مون نے یمن میں سرکاری فوج اور حوثی باغیوں سے ماہ رمضان میں لڑائی روک دینے کی اپیل کی ہے ۔ انھوں نے جنیوا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقدس ماہ رمضان کے دوران باغیوں اور سرکاری فوج کو انسانیت کے نام پر جھڑپوں کو روک دینے کی ضرورت ہے کیونکہ ماہِ رمضان امن و یکجہتی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔
سیکریٹری جنرل بانکی مون یمن تنازع کے فریقین کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات میں شرکت کے لیے جنیوا پہنچ گئے ہیں ۔ خصوصی ایلچی اسمعیل شیخ احمد کی کوششوں کے نتیجے میں ہونے والے مذاکرات میں یمن کے خود ساختہ جلاوطن صدرمنصور ہادی کی حکومت اور دارالحکومت صنعا اور ملک کے دیگر علاقوں پر قابض حوثی باغیوں کے نمائندے شریک ہیں۔
یمن کے وزیرِ خارجہ ریاض یسین عبداللہ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ حوثی باغیوں کے ساتھ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی پاسداری کرنے ،اپنے زیرِ قبضہ علاقوں کو خالی کرنے اور قیدیوں کو رہا کر نے کی صورت میں ہی مذاکرات کی میز پر بیٹھ سکتے ہیں ۔دریں اثناء بانکی مون نے طرفین سے پیشگی شرط کے بغیر براہِ راست مذاکرات کر نے کی اپیل کا اعادہ کیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں