مخلوط حکومت ایک دن کے اندر مستعفی ہو جائے:صدر عباس

صدر محمود عباس نے اپنی جماعت ا لفتح کی انقلابی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم رامی ال حمد اللہ کی زیرقیادت قائم قومی حکومت اگلے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر مستعفی ہوجائے گی اور تمام وزرا اپنے استعفے صدر محمود عباس کو پیش کردیں گے

307109
مخلوط حکومت ایک دن کے اندر مستعفی ہو جائے:صدر عباس

فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے مختلف سیاسی جماعتوں پر مشتمل مخلوط قومی حکومت کو چوبیس گھنٹے کے اندر اندر مستعفی ہونے کا حکم دیا ہے۔
خبر کے مطابق صدر محمود عباس نے اپنی جماعت ا لفتح کی انقلابی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم رامی ال حمد اللہ کی زیرقیادت قائم قومی حکومت اگلے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر مستعفی ہوجائے گی اور تمام وزرا اپنے استعفے صدر محمود عباس کو پیش کردیں گے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر عباس کی جانب سے حکومت کی اچانک برطرفی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم الفتح کی انقلابی کونسل کے بعض ارکان نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر عباس کابینہ میں غیر معمولی ردو بدل کرنا چاہتے ہیں اس لیے انہوں نے حکومت تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نئی حکومت کی تشکیل کے لیے حماس سمیت دیگر گروہوں سے بھی رابطے شروع کردیے گئے ہں۔ تاہم حماس نے کسی قسم کے رابطے کی تردید کی ہے اور قومی حکومت کی برطرفی کو صدر محمود عباس کا غیر جمہوی اور آمرانہ فیصلہ قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں