اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی کو ہلاک کر دیا

اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان ہاتھا پائی میں اسرائیلی فوجیوں نے اصلی گولیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا

303652
اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی کو ہلاک کر دیا

اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی کو ہلاک کر دیا۔۔۔
دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے کیفر مالک میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔
واقعے میں اسرائیلی فوجی نے اصلی گولیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی فوجیوں نے جیپ کے ساتھ ایک فلسطینی کے اوپر سے گزرنے کی کوشش کی اس کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں مختلف بہانوں کے ساتھ ایک تواتر سے گھروں پر چھاپے مار کر فلسطینیوں کو حراست میں لیتی رہتی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں