طارق عزیز کی نعش بازیاب، آج عمان میں سپرد خاک کر دیا جائے گا

عراق کے سابق نائب صدر اور مرحوم صدام حسین کے دست راست طارق عزیز کے گزشتہ دنوں عراق کے ایک فوجی اسپتال میں انتقال کے بعد ان کی میت آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے اردن منتقل کردی گئی ہے

302809
طارق عزیز کی نعش بازیاب، آج عمان میں سپرد خاک کر دیا جائے گا

عراق کے سابق نائب صدر اور مرحوم صدام حسین کے دست راست طارق عزیز کے گزشتہ دنوں عراق کے ایک فوجی اسپتال میں انتقال کے بعد ان کی میت آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے اردن منتقل کردی گئی ہے۔
خبر کے مطابق، گزشتہ شب مقامی وقت کے مطابق 10 بجے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے طارق عزیز کی میت بغداد سے عمان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچائی گئی۔
اس سے پیشتر افواہیں تھیں کہ ان کا تابوت عمان روانگی سے قبل ہوائی اڈے سے غائب ہو گیا تھا۔
اردنی حکومت کے ایک ذریعے کے مطابق طارق عزیز کی میت عمان کے ایک اسپتال میں منتقل کی گئی ہے جہاں الناصریہ گرجا گھر میں آخری رسومات ادا کی جائیں گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں