دہشت گرد تنظیم داعش کے 35 عسکریت پسند ہلاک کر دئیے گئے

عراق کے شہروں عنبر، صلاح الدین اور نینوا میں کئے گئے آپریشنوں میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 35 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا اور 7 کو حراست میں لے لیا گیا

294600
دہشت گرد تنظیم داعش کے 35 عسکریت پسند ہلاک کر دئیے گئے

عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 35 عسکریت پسند ہلاک کر دئیے گئے۔۔۔
عراق کے شہروں عنبر، صلاح الدین اور نینوا میں کئے گئے آپریشنوں میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 35 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا اور 7 کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز کے عنبر اور گیرمے کے اضلاع میں 8 گھروں پر چھاپہ مار کر 8 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے اور 4 گھروں میں نصب کردہ بموں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔
صلاح الدین کے المزرعہ اور الملیحہ کے علاقوں میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 25 اراکین کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ 5 زخمی ہو گئے ہیں۔
سید غریب کے علاقے میں اسلحے کے 4 ڈپووں میں 27 عدد دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
نینوا کے علاقے میں داعش اور پیش مرگوں کے درمیان جھڑپوں میں 2 عسکریت پسند ہلاک ، 2 عسکریت پسند اور 4 پیش مرگے زخمی ہو گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں