داعش کی تیزی کیساتھ بغداد اور دمشق کی جانب پیش قدمی

شامی فوج کے تدمر اور جوار کے علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کے باوجود داعش کی دارالحکومت دمشق کی جانب پیش قدمی جاری رکھی ہے ۔

290573
داعش کی تیزی کیساتھ   بغداد اور دمشق کی جانب پیش قدمی

شامی فوج کے تدمر اور جوار کے علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کے باوجود داعش کی دارالحکومت دمشق کی جانب پیش قدمی جاری رکھی ہے ۔وہ تدمر سے دمشق کی جانب جانے والی شاہراہ پر ستر کلومیٹر کا فاصلہ طے کرچکی ہے اورا س نے یہاں کی فاسفیٹ کی کانوں پر قبضہ کر لیا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق شام کے تاریخی شہر تدمر پر دولت اسلامیہ داعش کے قبضے کے بعد تنظیم کے پاس اس وقت دمشق، القلمون اور غوطہ جیسے شہروں کی طرف پیش قدمی کا موقع ہے مگر اس سے بڑھ کر داعش کے نزدیک حمص کی زیادہ اہمیت بیان کی جاتی ہے ۔ اس وقت داعش حمص سے محض چند کلومیٹر کے فاصلے پرہے ۔ دریں اثنا ءشام کے شہر الرقہ میں فوج کی کاروائی کے دوران داعش کے 140شدت پسند ہلاک ہو گئے ۔ ادھر عراق کی حکومت نے مغربی صوبے الانبار سے سخت گیر جنگجو گروپ داعش کو نکال باہر کرنے کے لیے ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کردیا ہے جس میں فوج حصہ لے رہی ہے اور انھیں شیعہ اور سنی نیم فوجی دستوں کی مدد حاصل ہے ۔علاوہ ازیں ، الرمادی پر ڈرامائی قبضے اور عراقی فوج کی شکست فاش کے بعد دارالحکومت بغداد کو بھی داعش کی جانب سے سنگین خطرات کا سامنا ہے ۔ الرمادی سے بغداد محض 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ داعش کے جنگجو تیزی کے ساتھ بغداد کی طرف پیش قدمی کررہے ہیں اس لیے خطرہ ہے کہ اگر داعش کوروکا نہ گیا تو چند دنوں کے اندر اندر وہ دارالحکومت پر بھی قبضہ کرسکتی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں