بوکو حرام کے حملے 43 افراد ہلاک

بوکو حرام نے نائیجریا کے صوبہ بورنو کے بعض دیہات پر حملہ کر کے 43 افراد کو ہلاک کر دیا ہے جن میں بچے بھ ی شامل ہیں ۔

291502
بوکو حرام کے حملے 43 افراد ہلاک

بوکو حرام نے نائیجریا کے صوبہ بورنو کے بعض دیہات پر حملہ کر کے 43 افراد کو ہلاک کر دیا ہے جن میں بچے بھ ی شامل ہیں ۔
علاقے کے مکینوں کیمطابق بوکو حرام نے گزشتہ ماہ نائیجریا کی فوج کی کامیابی کیخلاف ردعمل کے طور پر یہ حملے کیے ہیں ۔ نائیجریا کی فوج نے گزشتہ ماہ چڈ اور نائیجر کے فوجی دستوں کی حمایت سے عاداماوا، بورنو اور یوبے کے علاقوں کو بوکو حرام کے قبضے سے واپس لے لیا تھااور سمبیسا کے جنگلات میں تنظیم کیطرف سے اسیر بنائے جانے والے افراد کو رہا کروا لیا تھا ۔علاقے کے رہائشیوں نے بھی فوج کی مدد کی تھی ۔
یاد رہے کہ نائیجریا میں بوکو حرام 2014 سے لیکر ابتک حملوں میں 7300 افراد کو ہلاک کر چکی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں