قزاقستان میں شام کے مذاکرات کا آغاز ہو گیا

شام کی حزب اختلاف کے بین الوفود مذاکرات قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شروع ہو گئے ہیں

288157
قزاقستان میں شام کے مذاکرات کا آغاز ہو گیا

قزاقستان میں شام کے مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔۔۔
شام کی حزب اختلاف کے بین الوفود مذاکرات قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شروع ہو گئے ہیں۔
قزاقستان کی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں جاری کردہ بیان کی رُو سے مذاکرات 27 مئی کو اختتام پذیر ہوں گے تاہم بیان میں اس سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں کہ مذاکرات میں کون سے مخالف گروپوں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ قزاقستان کی ثالثی میں جاری یہ مذاکرات شامی مخالفین کی طلب پر منعقد کئے گئے ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ شام میں خراب ہوتی انسانی صورتحال کو صرف پُرامن کوششوں سے حل کیا جا سکتا ہے اور اسے صرف شامی ہی کر سکتے ہیں۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آستانہ میں جاری یہ مذاکرات زیادہ تر یورپ سے آنے والے ایک چھوٹے شامی مخالف گروپ کے نمائندوں تک محدود ہے۔
بند کمرے کے ان مذاکرات کے بعد ایک پریس بریفنگ کی توقع کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق شام میں 4 سال سے جاری خانہ جنگی میں 2 لاکھ 20 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں