اسرائیل نے غزہ کی واحد تجارتی سرحدی چوکی کو بند کر دیا

اسرائیل انتظامیہ نے یہودی عقیدے کی رو سے تورات کے نزول کے دن یعنی "عید شاوت" کی تقریبات کے وجہ سے غزہ کی پٹی کی واحد تجارتی سرحدی چوکی کرم ابو سلیم کو بند کر دیا ہے

286803
اسرائیل نے غزہ کی واحد تجارتی سرحدی چوکی کو بند کر دیا

اسرائیل نے غزہ کی واحد تجارتی سرحدی چوکی کو بند کر دیا ہے۔۔۔
اسرائیل انتظامیہ نے یہودی عقیدے کی رو سے تورات کے نزول کے دن یعنی "عید شاوت" کی تقریبات کے وجہ سے غزہ کی پٹی کی واحد تجارتی سرحدی چوکی کرم ابو سلیم کو بند کر دیا ہے۔
غزہ کرم ابو سلیم سرحدی چوکی کے ڈائریکٹر منیر الغالبان نے کہا ہے کہ سرحدی چوکی کا بند ہونا غزہ کی تجارت اور پیٹرول کی درآمد پر منفی اثرات مرتب کرے گا۔
واضح رہے کہ غزہ میں داخلے اور خروج کی 7 سرحدی چوکیوں میں سے رفاح کی سرحدی چوکی کے علاوہ سب اسرائیل کے قبضے میں ہیں، ان میں سے بھی 4 کو جون 2007 میں اسرائیل کی طرف سے بند کر دیا گیا تھا۔
دیگر چوکیوں میں سے بیت ہانون کو غیر ملکی پاسپورٹ والے افراد ،مریضوں اور کاروباری حضرات کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کی طرف جانے کے لئے جبکہ کرم ابو سلیم چوکی کو بعض تجارتی مصنوعات کے داخلے و خروج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
کرم ابو سلیم سرحدی چوکی کو بھی مختلف بہانوں سے وقتاً فوقتاً بند کیا جاتا رہتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں