فلسطینیوں کے دلوں پر کوئی مہر نہیں لگاسکتا: مہمت گیورمیز

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر سن 2007 سے پابندیاں عائد ہیں اور بڑے کٹھن دور سے گزر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ ایسی آزادی سے لبریز ہیں جس کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا۔ اسرائیل نے ممنوع اسلحہ استعمال کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے

278791
فلسطینیوں کے دلوں پر کوئی مہر نہیں لگاسکتا: مہمت گیورمیز

ترکی کی محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گیور میز نے کہا ہے کہ "فلسطینیوں کو ناکہ بندی کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود ان کے دل آزاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر سن 2007 سے پابندیاں عائد ہیں اور بڑے کٹھن دور سے گزر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ ایسی آزادی سے لبریز ہیں جس کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا۔
انہوں نے غزہ میں اسلامی یونیورسٹی سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر لگائی جانے والی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کیا جانے والا محاصرہ صرف غزہ شہر اور یونیورسٹی کے لیے نہیں ہے بلکہ عقل و دل پر پابندیاں لگانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن غزہ کے عوام کے دل اور عقل و شعور ہمیشہ آزاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ممنوع اسلحہ استعمال کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے اس پر بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ چلانے کی ضرورت ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں