غزہ میں دھماکہ 50  فلسطینی زخمی

غزہ کی پٹی کے بیت الاحیہ کے علاقے میں اسرائیل کے گزشتہ سال کے حملوں کے دوران پھینکے جانے والے ایک میزائل کے اب پھٹ جانے سے کم از کم 50 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں ۔

275442
غزہ میں دھماکہ 50  فلسطینی زخمی


غزہ کی پٹی کے بیت الاحیہ کے علاقے میں اسرائیل کے گزشتہ سال کے حملوں کے دوران پھینکے جانے والے ایک میزائل کے اب پھٹ جانے سے کم از کم 50 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں ۔ جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جا تی ہے ۔
اسرائیل نے غزہ پر حملوں کے دوران نہ پھٹنے والے متعدد بموں، راکٹوں اور بارودی سرنگوں کوناکارہ بنا دینے کا اعلان کیا تھا۔
اسرائیل کے غزہ پر سا ت جولائی 2014 کو 51 دن تک جاری حملوں میں دو ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 11000 سے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔ان حملوں میں ہزاروں مکانات ،مساجد اور اسکولوں کو تباہ کر دیا گیا تھا ۔
حملوں کے دوران نہ پھٹنے والے بعض بموں کے بعد میں پھٹنے سے بھی کئی فلسطینی ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں