بن لادن کی ہلاکت سے متعلق نئے انکشافات

پولیتز ایوراڈ حاصل کرنے والے مشہور صحافی سیمور ہیرش نے متحدہ امریکہ کی جانب سے القائدہ کے رہنما بن لادن کے ہلاک کیے جانے سے متعلق عوام کو غلط معلومات فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ معروف امریکی صحافی سیمور ہیرش نے اپنے ایک تازہ مضمون میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ اُسامہ بن لادن کی ہلاکت کے حوالے سے امریکی دعووں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوجی حکام کو اس آپریشن کا پتہ تھا

270259
بن لادن کی ہلاکت سے متعلق  نئے انکشافات

پولیتز ایوراڈ حاصل کرنے والے مشہور صحافی سیمور ہیرش نے متحدہ امریکہ کی جانب سے القائدہ کے رہنما بن لادن کے ہلاک کیے جانے سے متعلق عوام کو غلط معلومات فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
معروف امریکی صحافی سیمور ہیرش نے اپنے ایک تازہ مضمون میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ اُسامہ بن لادن کی ہلاکت کے حوالے سے امریکی دعووں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوجی حکام کو اس آپریشن کا پتہ تھا۔
تحقیقیاتی رپورٹنگ کے حوالے سے عالمی شہرت رکھنے والے سیمور ہیرش نے اپنے ایک تازہ مضمون میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی فوج اور اُس کے خفیہ ادارے کے چوٹی کے افسران کو اس آپریشن کے بارے میں پیشگی علم تھا۔ ہیرش کے بقول کے پاکستانی فوج کے چوٹی کے افسران نے اس امر کو یقینی بنانے کا اہتمام کیا تھا کہ جب امریکا کی خصوصی فورسز پر مشتمل ٹیم کے دو ہیلی کاپٹر افغانستان سے سرحد عبور کر کے ایبٹ آباد میں اُسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ تک پہنچیں تو خطرے کا کوئی انتباہ جاری نہ کیا جائے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں