امریکہ داعش کے خلاف نبردآزمائی میں عراق کے ساتھ ہے: بائیڈن

عراق کی کردی انتظامیہ کے صدر مسعود بارزانی نے دورہ امریکہ کے دوران نائب صدر جو بائڈن سے ملاقات کی جس کے دوران داعش کے خلاف جدوجہد کے بارے میں غور کیا گیا

265010
امریکہ داعش کے خلاف نبردآزمائی میں عراق کے ساتھ ہے: بائیڈن

عراق کی کردی انتظامیہ کے صدر مسعود بارزانی نے دورہ امریکہ کے دوران نائب صدر جو بائڈن سے ملاقات کی ۔
امریکی نائب صدر نے مہمان صدر کا استقبال ناشتے کی میز پر کیا اس موقع پر بات چیت کا اہم موضوع داعش سے نبردآزمائی پرمبنی تھا ۔
بائیڈن نے کہا کہ امریکہ عسکری،سیاسی ،اقتصادی اور انسانی کوششوں کے تحت داعش کے خلاف نبرد آزمائی اور اس کا خاتمہ کرنے کےلیے عراقی عوام اور حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
بات چیت میں حکومت عراق کے ساتھ تعاون میں پیش پیش پشمرگون کو بھی امریکی امداد بہم پہنچانے کا عندیہ دیا گیا ۔
بائیڈن اور بارزانی نے حکومت عراق کے قومی پروگرام کے کلیدی عناصر میں پیش رفت کےلیے بغداد اور اربیل حکومتوں کے درمیان قریبی رابطہ قائم رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں