حکومتِ یمن کااتحادی قوتوں سے زمینی کاروائی کرنے کا مطالبہ

حکومتِ یمن نے ملک کے بڑے حصے پر قابض حوثی قوتوں کے خلاف عالمی برادری سے زمینی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں متعینہ یمنی سفارتی مشن نے جنوبی یمن میں حوثی باغیوں کی پیشقدمی کو روکنے کے لیے غیر ملکی افواج کی زمینی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے

265216
حکومتِ یمن کااتحادی قوتوں سے زمینی کاروائی کرنے کا مطالبہ

یمن نے عالمی قوتوں سے اپیل کی ہے۔
حکومتِ یمن نے ملک کے بڑے حصے پر قابض حوثی قوتوں کے خلاف اےحادی قوتوں سے زمینی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں متعینہ یمنی سفارتی مشن نے جنوبی یمن میں حوثی باغیوں کی پیشقدمی کو روکنے کے لیے غیر ملکی افواج کی زمینی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
یمنی سفارتی مشن نے بدھ کو عالمی سلامتی کونسل کے نام ایک خط میں بین الاقوامی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’یمن میں بالخصوص عدن اور تعز کو بچایا جائے‘۔ خط میں کہا گیا ہے کہ عدن سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے پچاس سے زیادہ شہری اُس وقت مارے گئے، جب حوثیوں کے ایک فضائی حملے میں اُن کی کشتی کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ خط ایک ایسے وقت لکھا گیا ہے، جب اقوام متحدہ کے نئے مندوب یمنی تنازعے کے کسی سیاسی حل کے سلسلے میں مذاکرات کے لیے سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ رہے ہیں۔
حکومتِ یمن نے اس موقع پر عاسلمی قوتوں سے زمینی کاروائی شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔

 

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں