صدر فرانس سعودی عرب کے دورے پر

فرانسواں اولاند نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور یمن کے سعودی عرب میں موجود صدر حادی سے ملاقاتیں سر انجام دیں

262029
صدر فرانس سعودی عرب کے دورے پر

فرانس کے صدر اولاند خلیجی ملکوں کے دوروں کے دائرہ کار میں قطر کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض میں اولاند کا استقبال کیا۔ اولاند اور شاہ سلمان کے شاہی محل میں سر انجام پانے والے مذاکرات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو مزید تقویت دیے جانے سمیت علاقے کی تازہ صورتحال پر غور کیا گیا۔
خلیجی تعاون کونسل کے ریاض میں سربراہی اجلاس میں اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کرنے والے اولاند نے یمن کے صدر عبدالربی منصور حادی اور شامی قومی کونسل کے سربراہ احمد جربے سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے اس دوران یمن اور شام کی تازہ صورتحال پر اپنے جائزے پیش کیے۔
بروز سوموار قطر کا دورہ کرنے والے اولاند نے امیر قطر حماد بن تمیم کے ساتھ ایک فوجی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
قطر کو 24 رافال لڑاکا طیاروں کی فروخت پر مبنی اس معاہدے کی رو سے قطری پائلٹوں کی تربیت فرانسیسی ماہرین کریں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں