ترکی کی ترکمینوں کو امداد کا سلسلہ جاری

ترکی کی ہلالِ احمر نے عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کے بعد علاقے میں امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ کیرکوک میں جاری امداد کے تقسیم کرنے کے پروگرام میں ترکی کی ہلالِ احمر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل مینتاز شمشیک نے بھی شرکت کی

259613
ترکی کی ترکمینوں کو امداد  کا سلسلہ جاری

ترکی نے عراق میں ہونے والی جھڑپوں کی وجہ سے مختلف کیمپوں میں مقیم تر کمین باشندوں کو فراموش نہیں کیا ہے۔
ترکی کی ہلالِ احمر نے عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کے بعد علاقے میں امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
کیرکوک میں جاری امداد کے تقسیم کرنے کے پروگرام میں ترکی کی ہلالِ احمر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل مینتاز شمشیک نے بھی شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کی ہلالِ احمر نے گزشتہ دس ما سے عراق میں امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اب تک کیر کوک میں 500 خاندانوں کو امداد فراہم کی جاچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ کیر کوک میں زچہ و بچہ طبی مرکز کھولنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
عراق میں تشدد کے واقعات اور جھڑپوں کی وجہ سے اپنے گھر بار سے بے گھر ہونے والے ہزار ہا تر کمین خاندان کئی ماہ سے ترک ہلالِ احمر کی امداد کی وجہ سے اپنی زندگیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں