مصر میں امسال عام انتخابات ہوں گے : صدر السیسی

مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے تین بار ملتوی کیے جانے والے انتخابات کو امسال کروانے کا اعلان کیا ہے ۔

255721
مصر میں امسال عام انتخابات ہوں گے : صدر السیسی


مصر کے صدر عبداللہ السیسی نے تین بار ملتوی کیے جانے والے انتخابات کو امسال کروانے کا اعلان کیا ہے ۔
انھوں نے ایک ہسپانوی اخبار کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ ماہ مارچ میں نہ ہو سکنے والے انتخابات کو اس سال کے آخر میں ہر صورت میں کروایا جائے گا ۔ انھوں نے انقلاب کے ذریعے بر طرف کیے جانے والے سابق صدر محمد مرسی کے بارے میں کیے گئے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ اسوقت مصری عوام کی خواہشات کا احترام کرنے والی ایک انتظامیہ موجود ہے اور ملک میں ماضی سے زیادہ جمہوریت پائی جاتی ہے ۔ انھوں نے یورپی لیڈارن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر مصر زوال پذیر ہوا تو اس سے یورپ کو تلخ نتائج کا سامنا کرنا پڑے گاکیونکہ مصر عراق، شام یا پھر یمن سے بالکل مختلف ہے ۔
یاد رہے کہ مصر میں ماہ مارچ میں ہونے والے انتخابات آئینی عدالت کیطرف سے ملتوی کر دئیے گئے تھے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں