نیپال میں 8 ملین افراد زلزلے سے متاثر

ملک میں وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ شدت پکڑتا جا رہا ہے

253909
نیپال میں 8 ملین افراد زلزلے سے متاثر

جنوبی ایشیا میں گزشتہ 80 برسوں کے بد ترین زلزلے کے نقصانات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
تازہ معلومات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد جبکہ زخمیوں کی تعداد 10 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ زلزلے کے بعد گلیاں سڑکیں نعشوں سے بھری پڑی ہیں، تو ملک میں موذی امراض کا خطرہ لا حق ہے۔
دیہی علاقوں سے موصول ہونے والی خبروں کے باعث ہلاک شد گان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ 28 ملین آبادی کے حامل ملک کی 8 ملین کی آبادی اس تباہ کن زلزلے سے متاثر ہوئی ہے، 14 لاکھ افراد کو ہنگامی انسانی امداد کی ضرورت در پیش ہے۔
نیپالیوں نے آفت کے بعد تیسری شب کھلے آسمان تلے بسر کی۔ ملک میں پینے کے پانی، غذا اور پناہ گاہوں کی دستیابی کا فقدان ہے۔
تودے گرنے ماؤنٹ ایورسٹ پر محصور ہو کر رہ جانے والے کوہ پیماؤں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد ایک سو بار آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں