اسد فورسز کے ترکمانوں کے اکثریتی علاقے پر حملے

انتظامی فورسز مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں کزل داع، مُرت لُو، گیو باع اور گیبے لی کے دیہاتوں پر فضائی تعاون سے حملے کر رہی ہیں

287328
اسد فورسز کے ترکمانوں کے اکثریتی علاقے پر حملے

شام میں اسدر فورسز نے لازکیہ کے ترکمانوں کے اکثریتی علاقے بائر بجاق پر حملہ کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق انتظامی فورسز مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں کزل داع، مُرت لُو، گیو باع اور گیبے لی کے دیہاتوں پر فضائی تعاون سے حملے کر رہی ہیں۔
مخالفین کی طرف سے جوابی حملوں کے نتیجے میں علاقے میں وقتاً فوقتاً شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔
جھڑپوں سے فرار ہونے والے شامی خاندان ملک کے اندرونی اور نسبتاً محفوظ علاقوں کی طرف یا ترکی کی طرف ہجرت کر رہے ہیں۔
علاقے سے دھماکوں کی آوازیں ترکی کے ضلع حطائے کی تحصیل یائلا کے سرحدی محلّوں سے بھی سنائی دے رہی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں