نائیجریا میں انتخابات ،بوکو حرام کے حملے میں  41 افراد

بوکو حرام کے دہشت گردوں نے تین صوبوں میں حملے کر کے 41 افراد کو ہلاک کر دیا ہے ان میں ایک پارلیمانی نمائندہ بھی شامل ہے

287521
نائیجریا میں انتخابات ،بوکو حرام کے حملے میں  41 افراد


نائیجریا میں صدارتی انتخابات میں خون خرابہ ہوا ہے ۔
بوکو حرام کے دہشت گردوں نے تین صوبوں میں حملے کر کے 41 افراد کو ہلاک کر دیا ہے ان میں ایک پارلیمانی نمائندہ بھی شامل ہے ۔دہشت گردوں نے تین ووٹنگ سینٹرز پر بھی اندھا دھند فائرنگ کی ۔ انتخابی کمیشن کو یہ شکایات موصول ہوئی ہیں کہ بعض علاقوں میں بچوں نے ووٹ ڈالے ہیں اور بعض علاقوں میں عوام کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔
دریں اثناء حزب اختلاف نے صوبہ ریورس میں انتخابات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔توقع ہے کہ انتخابی کمیشن آج نتائج کا اعلان کر دے گا ۔ یہ انتخابات صدر گڈ لک جینیٹن اور محمدو بخاری کے درمیان ہو رہے ہیں ۔انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد ملک میں دوبارہ بحران کے بڑھ جانے پر خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں ۔
یاد رہے کہ 2011 کے انتخابات میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 1000 سے زائد انسان ہلاک ہو گئے تھے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں