داعش کی سفاکانہ حرکتیں جاری

ایک جانب تکرت میں داعش اور عراقی افواج کے مابین تصادم جاری ہے تو دوسی جانب داعش بے گناہ انسانوں کو ذبح کرنے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے

288421
داعش کی سفاکانہ حرکتیں جاری

داعش کی دہشت گردی عراق اور شام میں خون بہانے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
دہشت گرد تنظیم داعش نے شام کے شہر ہما میں 8 شیعہ شہریوں کے گلے کاٹتے ہوئے موت کی بھینٹ چڑھا دیا۔
دہشت گرد تنظیم کی جانب سے نشر کردہ اس غیر انسانی ویڈیو ریکارڈنگ میں کم سن لڑکوں کو بھی استعمال کرنا باعث توجہ ہے۔
ادھر عراق کے شہر تکرت میں جھڑپیں بتدریج زور پکڑتی جا رہی ہیں۔
عراقی سیکورٹی فورسسز اور شیعہ ملیشیاؤں کے آپریشنز 2 مارچ سے ابتک جاری تھے۔
تا ہم داعش کے خلاف ایران ۔ عراق تعاون پر امریکہ کے رد عمل کی بنا پر شیعہ ملیشیا ان کاروائیوں سے پیچھے ہٹ گئے تھے۔ اس بنا پر مقامی ذرائعوں کا کہنا ہے کہ تکرت پر دوبارہ قبضہ جمانا آسان ثابت نہیں ہو گا۔
داعش کے عسکریت پسندوں نے بروز اتوار عراق کے شہر دوجئیل میں ایک فوجی اڈے پر حملہ کرتے ہوئے 6 افراد کو ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے ہیں۔
ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون 7 ماہ کے وقفے کے بعد آج ایک بار پھر دارالحکومت بغداد کا دورہ کر رہے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں