دریائے اردن کے مغربی کنارے پر اسرائیل نے مداخلت

اسرائیلی فوجیوں نے یہودی آبادکاری کی پالیسی اور امتیاز برتنے کی پالیسی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں

286101
دریائے اردن کے مغربی کنارے پر اسرائیل نے مداخلت

دریائے اردن کے مغربی کنارے پر اسرائیل نے مداخلت کی ہے۔
اسرائیلی فوجیوں نے یہودی آبادکاری کی پالیسی اور امتیاز برتنے کی پالیسی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
کل نبی صالح کے علاقے میں میں ہونے والے مظاہرے میں فلسطینیوں کے علاوہ بڑی تعداد میں غیر ملکیوں نے بھی شرکت کی۔
اسرائیلی فوجیوں نے اس مظاہرے کو روکنے کے لیے آنسو گیس اور پلاسٹک کی گولیوں کا استعمال کیا ۔ فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا۔
دریائے اردن کے مغربی کنارے میں ہر سال تیس مارچ کو یہودی آبادی کاری اور فلسطینیوں کے خلاف امتیازی پالیسی اپنانے کے خلاف مظاہرے کیے جاتے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں