یمن میں سعودی عرب کی زیر قیادت فوجی کاروائی جاری
یمن میں سعودی عرب کی زیر قیادت شروع کردہ فوجی کاروائی دو روز سے جاری ہے ۔
یمن میں سعودی عرب کی زیر قیادت شروع کردہ فوجی کاروائی دو روز سے جاری ہے ۔ یمن کی وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ اس کاروائی میں ابتک 39 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔اتحادی افواج کے جنگی طیارے حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہے ہیں ۔اج صبح دارالحکومت صنعا کےا یوان صدارت کے جوار کے علاقوں پر بمباری کی گئی ۔ دریں اثناء سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی قوتیں بری کاروائی شروع کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں ۔سعودی عرب نے یمن کی سرحد پر 150 ہزار فوجیوں کو تعینات کر دیا ہے ۔ مصر ،اردن، سوڈان اور پاکستان نے سعودی عرب کی حمایت کر سکنے کا اعلان کیا ہے ۔مصر نے سٹریٹیجک اہمیت کی حامل ابنائے بابل منداب کی حفاظت کے لیے علاقے میں چار بحری جہاز روانہ کیے ہیں ۔
دریں اثناء یمن کے صدر حادی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ۔
متعللقہ خبریں
اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے،17 فلسطنی جاں بحق
اسرائیلی فوج کے غزہ کے جنوبی و شمالی علاقوں پر حملوں میں دس بچوں سمیت 17 افراد ہلاک ہو گئے