عرب اتحادی قوتوں نے دارالحکومت صنعاء پر بمباری 39 افراد ہلاک

یمن میں سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی قوتوں نے دارالحکومت صنعاء پر بمباری کی جسکے نتیجے میں 39 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

284091
عرب  اتحادی قوتوں نے دارالحکومت صنعاء پر بمباری 39 افراد ہلاک


یمن میں سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی قوتوں نے دارالحکومت صنعاء پر بمباری کی جسکے نتیجے میں 39 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور عوام نے علاقے کو ترک کرنا شروع کر دیا ہے ۔
اتحادی قوتوں نے حوثیوں کے متعدد فوجی ٹھکانوں اور ایک راڈر اسٹیشن کو تباہ کر دیا ہے ۔بمباری سے ہوائی اڈے اور جوار کے رہائشی مکانات کو سخت نقصان پہنچا ہے ۔دریں اثناء شہر میں بمباری کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں ۔
حوثی لیڈر نے کہا ہے کہ انتہا پسند گروپوں کیطرف سے گذشتہ ہفتے دارالحکومت صنعا کی دو مساجد پر 150 افراد کی ہلاکت کا باعث بننے والے حملوں کیوجہ سے جنوبی علاقوں کیطرف پیش قدمی کے سوا اور کوئی حل چارہ باقی نہیں رہا ہے ۔انھوں نے یہ دعوی کیا کہ امریکہ اور اسرائیل یمن پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
دریں اثناء یمن کے صدر حادی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ۔توقع ہے کہ وہ کل مصر میں شروع ہونے والے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں