داعش کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے یمن کے صدر عبدل رابو منصور حادی کی خواہش پر سعودی عرب کی زیر قیادت عرب ممالک کیطرف سے یمن کے حوثیوں کے اہداف کیخلاف فوجی کاروائی کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

283576

صدر ایردوان نے فرانسیسی چینل 24 کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم حالات کیمطابق لوجسٹک امداد فراہم کر سکتے ہیں ۔شعیہ حوثیوں کو القائدہ اور دیگر دہشت گرد گروپوں کیساتھ یمن کو ترک کرنے کی ضرورت ہے ۔ایران بھی اسی زمرے میں آتا ہے ۔
انھوں نے عراق میں ایران کیطرف سے اپنی سرگرمیوں کو بڑھانے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ایران دہشت گرد تنظیم داعش کو علاقے سے نکال کر اس کی جگہ لینا چاہتا ہے ۔عراق میں داعش کیخلاف اتحادی قوتوں کی کاروائی ناکافی ہے لہذا بری کاروائی شروع کرنے کی ضرورت ہے ۔ داعش کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ ایک دہشت گرد گروپ ہے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں