کینیڈا کے وزیراعظم کی اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فون پر بات چیت

کینیڈا کے وزیراعظم ہارپر نے اسرائیلی وزیراعظم بنیا من نتَن یا ہو کو ٹیلی فون کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے کے انتخابات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر علاقے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے دو مملکتوں پر مشتمل حل کی حمایت کا اعادہ کیا

277466
کینیڈا کے وزیراعظم کی اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فون پر بات چیت

کینیڈا کے وزیراعظم ہارپر نے اسرائیلی وزیراعظم بنیا من نتَن یا ہو کو ٹیلی فون کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے کے انتخابات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
انہوں نے اس موقع پر علاقے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے دو مملکتوں پر مشتمل حل کی حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم ہارپر نے اسرائیلی عوام کے سیکورٹی اور حکومت کے اس سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی بھی حمایت کی۔
اسرائیل کے وزیراعظم نتَن یا ہو نے اپنی انتخابی مہم کے دوران فلسطینی مملکت کے وجود سے انکار کرنے کی پالیسی کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جا ری رکھا تھا اور کہا تھا کہ علاقے میں کسی بھی فلسطینی مملکت کے قیام کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور علاقے میں بڑے پیمانے پر یہودی بستیوں کے قیام کی ضرورت پر زور دیا تھا جس پر انکے خلاف شدید ردِ عمل کا اظہار کیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں