عراقی فوج کی داعش کیخلاف کاروائی

عراقی فوج کی داعش کے زیر قبضہ تکرت شہر کو واپس لینے کے لیے فوجی کاروائی جاری ہے ۔

247253
عراقی فوج کی داعش کیخلاف کاروائی


عراقی فوج کی داعش کے زیر قبضہ تکرت شہر کو واپس لینے کے لیے فوجی کاروائی جاری ہے ۔اس کاروائی میں شعیہ، ملیشیاء اور سنی قبیلے بھی حصہ لے رہے ہیں ۔عراقی فوج نے شہر کے نصف حصے کو آزاد کروا لیا ہے لیکن داعش کیطرف سے مرکز کے گردو نواح میں بارودی سرنگیں بچھانے اور خود کش حملوں کیوجہ سے پیش قدمی میں سستی روی پیدا ہو گئی ہے ۔تکرت کا علاقہ حکومت بغداد کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔صدام حسین کے جائے پیدائش شہر تکرت کو امریکی قبضے کے دوران سنی مزاحمت کے مرکز کی حیثیت حاصل تھی ۔تکرت کی واپسی داعش کیخلاف عراقی فوج کی کامیابی اور سنی اور شعیہ تعاون کی مثال تشکیل دے گی ۔دریں اثناء شام میں داعش کیطرف سے یرغمال بنائے جانے 220 سریانیوں میں سے مزید چار کو فدیے کی آدائیگی کے بعد رہا کر دیا گیا ہے ۔ان میں ایک بچہ اور دو خواتین شامل ہیں ۔اسطرح رہا کیے جانے والے یرغمالیوں کی تعداد 23 تک پہنچ گئی ہے ۔جھڑپوں کے علاقوں سے فرار ہونے والے سریانی باشندے لبنان اور دیگر محفوظ علاقوں میں پناہ لے رہے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں