جوہری معاہدے کے نتیجہ خیز ثابت ہونے میں وقت لگے گا:جواد ظریف

امریکہ اور ایران کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایران کے جوہری پروگرام پر ہونے والے مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے تاہم، اس معاملے پر سمجھوتے تک پہنچنا ابھی دور ہے

230342
جوہری معاہدے کے  نتیجہ خیز ثابت ہونے میں وقت لگے گا:جواد ظریف

امریکہ اور ایران کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایران کے جوہری پروگرام پر ہونے والے مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے تاہم، اس معاملے پر سمجھوتے تک پہنچنا ابھی دور ہے ۔
امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری اور ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے درمیان جنیوا میں دوسرے روز ہونے والی بات چیت کے بارے میں دونوں فریق نے مذاکرات کو سنجیدہ، کارآمد اور تعمیری قرار دیاتاہم، ظریف نے کہا کہ حتمی سمجھوتے تک پہنچنے میں ابھی بہت عرصہ لگے گا۔
دونوں فریقین کی کوشش ہے کہ معاہدے کے لائحہ عمل کے لیے مقرر کردہ 31 مارچ کی حتمی تاریخ کا پاس رکھا جائے گا، جبکہ یکم جولائی تک ایک مستقل سمجھوتا طے کرتے ہوئے اس میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں پُرامن مقاصد کے لیے ہیں، جس کے بدلے میں اُس پر مغربی ملکوں کی جانب سے عائد معاشی پابندیاں واپس لی جائیں گی جن کے باعث ایرانی معیشت مشکل کا شکار ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں