امریکہ ،برطانیہ اور کینیڈا کے شاپنگ سینٹرز پر حملے کی دھمکی

صومالیہ میں سرگرم عمل القائدہ سے وابستہ الشباب تنظیم نے امریکہ ،برطانیہ اور کینیڈا کے شاپنگ سینٹرز پر حملے کی دھمکی دی ہے ۔ا

228722
امریکہ ،برطانیہ اور کینیڈا کے شاپنگ سینٹرز پر حملے کی دھمکی

صومالیہ میں سرگرم عمل القائدہ سے وابستہ الشباب تنظیم نے امریکہ ،برطانیہ اور کینیڈا کے شاپنگ سینٹرز پر حملے کی دھمکی دی ہے ۔الشباب کیطرف سے جاری ویڈیو میں ہدف بنائے جانے والے شاپنگ سینٹرز کے نام بھی بتائے گئے ہیں ۔ ویڈیو میں کینیا میں 2013 میں ایک شاپنگ سینٹر پر 67 افراد کی ہلاکت کا باعث بننے والے حملے کیطرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے اس ملک میں نئے حملوں کی دھمکی دی گئی ہے ۔امریکہ کے ملکی سلامتی کے وزیر جانسن نے کہا ہے کہ ہم نے الشباب کے حملوں پر سنجید گی سے غور کرتے ہوئے عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہےاور اس حملے سے عالمی دہشت گردی کے سنگین سطح پر پہنچنے کی حقیقت کھل کر سامنے آتی ہے ۔ دریں اثناء الشباب کے دھمکیوں کے باوجود امریکہ میں شاپنگ سینٹرز میں آنے والے انسانوں کی تعداد میں کمی نہیں آئی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں