فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دے دی جائے

اسرائیل کے وزیر خارجہ آوگڈور لیبر مین نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دے دی جائے

229684
فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دے دی جائے

لیبر مین کی طرف سے فلسطینی قیدیوں کے لئے پھانسی کی تجویز۔۔۔
اسرائیل کے وزیر خارجہ آوگڈور لیبر مین نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دے دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی قیدی مستقبل میں قیدیوں کے تبادلے میں رہا ہونے کے بارے میں پُر یقین ہونے کی وجہ سے جیل میں یونیورسٹی کی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
لیبر مین نے کہا کہ ہمارا اصل مسئلہ دہشت گردوں کو رہا کرنا اور حماس کی جڑوں کو کاٹنے کا حکم نہ دینا ہے۔
داعش کی طرف سے اردن کے پائلٹوں کو جلانے کے جواب میں اردن کے آپریشن کو سراہتے ہوئے لیبر مین نے کہا کہ اسرائیل کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ لیبر مین اسرائیل میں 17 مارچ کو متوقع پارلیمانی انتخابات میں اپنی پارٹی آور ہوم اسرائیل پارٹی کے چئیر مین کی حیثیت سے حصہ لیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں