لیبیا میں بم دہماکے کے نتیجے میں چالیس افراد ہلاک

لیبیا کے شہر بن غازی میں تین مختلف حملوں کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کے بار میں تضاد بیانات جاری کیے جا رہے ہیں۔ مختلف ذرائع ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 20 اور مختلف 40 کے قریب بتا رہے ہیں

225576
لیبیا میں بم دہماکے کے نتیجے میں چالیس افراد ہلاک

لیبیا کے شہر بن غازی میں تین مختلف حملوں کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کے بار میں تضاد بیانات جاری کیے جا رہے ہیں۔
مختلف ذرائع ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 20 اور مختلف 40 کے قریب بتا رہے ہیں۔
ہلاکتوں میں اضافے کا قوی امکان ہے۔ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ لیبیا کی حکومت کے پارلیمنٹ کے اسپیکر عقیلا صالح نے کار بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اِس کا نشانہ ایک سکیورٹی عمارت تھی، جو جنرل حفتر کے حامیوں کے کنٹرول میں ہے۔ صالح نے ہلاکتوں پر سات دن کے سوگ کا بھی اعلان کیا۔ القُبہ کا شہر صالح کا آبائی علاقہ ہے۔ صالح کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ یہ کار بم حملہ مصری فضائی بمباری کے جواب میں کیا گیا ہے۔ کسی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان نہیں کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں