نائجیریا کے شہر داما ترو میں خود کش حملہ 9 افراد ہلاک 20 زخمی

نائجیریا کے شہر داما ترو میں ایک خاتون خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو بم سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کیمطابق 9 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں ۔

219611

ایسوسی ایٹیڈ پریس ایجنسی نے عینی شاہدین کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ خود کش حملے  میں 16 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے ہیں ۔ہلاک ہونے والوں کی اکثریت کا تعلق ریڑھی لگانے والوں اور بھکاری بچوں سے ہے ۔اس حملے کی ذمہ داری فی الحال کسی شخص یا تنظیم نے مول نہیں لی ہے لیکن ملک کے شمالی علاقے میں بوکو حرام نے اس طرز کے حملے کیے ہیں ۔تقریباً 160 میلین نفوس کے مالک افریقہ کے سب سے بڑے ملک نائیجریا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملوں میں شدت پیدا ہو رہی ہے اور اس تنظیم نے اب نائیجریا کے ہمسایہ ممالک کو بھی اپنا ہدف بنانا شروع کر دیا ہے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں