مرسی اور 130 افراد کے خلاف مقدمے کی کاروائی جاری

میرے خلاف مقدمہ ہے اور اس کے بارے میں اخبارات سے حاصل کردہ معلومات کے علاوہ مجھے کچھ معلوم نہیں ہے:مرسی

219096
مرسی اور 130 افراد کے خلاف مقدمے کی کاروائی جاری

مصر کے معزول صدر محمد مرسی اور 130 افراد کے خلاف جاری جیلوں پر حملے کے مقدمے کی کاروائی جاری ہے۔
مرسی اور 130 افراد پر 11 جیلوں اور پولیس چوکیوں پر حملہ کر کے 3 فوجیوں کو اغوا کرنے کے الزام میں جاری مقدمے کی پیشی کل دارالحکومت قاہرہ کی پولیس اکیڈمی میں ہوئی۔
عدالت نے وکلائے صفائی کے وفد کی سماعت کو جاری رکھنے کے لئے پیشی کو 16 فروری بروز بدھ تک ملتوی کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرسی اور اخوان المسلمین کے 10 اراکین کے خلاف "قطر کے لئے جاسوسی کرنے "کے الزام میں جاری مقدمے کی پیشی آج متوقع ہے اور اس سے قبل مرسی نے ان الفاظ کے ساتھ عدالت سے وکلاء کے ساتھ ملاقات کا مطالبہ کیا ہے کہ "میرے خلاف مقدمہ ہے اور اس کے بارے میں اخبارات سے حاصل کردہ معلومات کے علاوہ مجھے کچھ معلوم نہیں ہے"۔
عدالتی وفد نے مرسی کا مطالبہ منظور کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ جاسوسی کے مقدمے کے ساتھ مرسی کے خلاف جاری مقدمات کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں