داعش کی طرف سے حالیہ قتل پر ردعمل

قصاصیبہ کو ہلاک کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ داعش انسانی حیات کو کوئی اہمیت نہیں دیتی

210932
داعش کی طرف سے حالیہ قتل پر ردعمل

داعش کی طرف سے حالیہ قتل پر ردعمل۔۔۔
امریکہ کے نائب صدر جیو بائڈن نے واشنگٹن میں اپنی مصروفیات کے دوران اردن کے شاہ عبداللہ کے ساتھ ملاقات کی۔
وائٹ ہاوس سے جاری کردہ بیان کے مطابق بائڈن نے اردن کے پائلٹ موعاز القصاصیبہ کو دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف ہلاک کئے جانے پر شاہ عبداللہ اور اردن کی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قصاصیبہ کو ہلاک کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ داعش انسانی حیات کو کوئی اہمیت نہیں دیتی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پائلٹ کی ہلاکت کی مذمت کی ہے اور مقتول کے عزیزوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اس کے علاوہ انہوں نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے دہشت گردی اور انتہا پرستی کے خلاف جدوجہد کی کاروائیوں میں بھی اضافہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔
داعش کی طرف سے اردن کے پائلٹ موعاز القصاصیبہ کو جلا کر ہلاک کئے جانے کی عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل العربی کے ساتھ ساتھ لبنان، مراکش، سوڈان، مصر، فلسطین، قطر، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت اور سعودی عرب کی طرف سے بھی مذمت کی گئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں